Time 15 نومبر ، 2021
پاکستان

اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹرواسٹیشن سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو سٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش پولیس کو ملی تھی۔

بچی کے لواحقین کی تلاش ہفتہ بھر جاری رکھنے کے بعد مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی اسلام آباد کے رہائشی واجد نے بتایا کہ بچی کا نام صالحہ فاطمہ ہے اور گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ اتوارصبح گولڑہ دربار پر نیند سے جاگا تو بچی غائب تھی، بھائی نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر قتل ہونے کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی تلاش کیلئے ڈی این اے کروائے جا رہے ہیں، ڈی این اے میچ ہونے کی صورت میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید خبریں :