کاروبار
Time 16 نومبر ، 2021

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، آج کیا ریٹ رہا؟

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز  پر ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان تھا، ڈالر کی قدر کاروبارکے آغاز کے بعد 59 پیسے کم ہوکر 174 روپے 70 پیسے رہی— فوٹو: فائل
انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان تھا، ڈالر کی قدر کاروبارکے آغاز کے بعد 59 پیسے کم ہوکر 174 روپے 70 پیسے رہی— فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قدر رولر کوسٹر رائڈ پر رہی اور اوپر نیچے ہوتی رہی۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز  پر ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان تھا، ڈالر کی قدر کاروبارکے آغاز کے بعد 59 پیسے کم ہوکر 174 روپے 70 پیسے رہی۔

پھر کاروبار کے دوران رجحان بدلا اور ڈالر 175 روپے 55 پیسے تک گیا۔ کاروبار کی بندش تک رجحان پھر بدلا اور ڈالر انٹربینک میں 40 پیسے کم ہوکر 174 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوکر 177 روپے کا ہے۔  

— اسٹیٹ بینک آف پاکستان
— اسٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں :