16 نومبر ، 2021
آرمینیااور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے وقفے کے بعد پھر سرحدی جھڑپیں ہوگئیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تاہم مشرقی سرحد پرآرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں 15 آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے۔
آرمینین حکام کے مطابق آذری فوج نے 12 آرمینیائی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ آرمینیائی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سرحدی جھڑپ میں آذری فوج کی جانب سے توپخانے، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آذری فوج نے جھڑپوں کے دوران 2 سرحدی چیک پوسٹیں بھی آرمینیائی قبضے سے چھڑا لی ہیں۔
دوسری جانب آرمینیا نے روس سے مدد کی درخواست کی اور زور دیا کہ روس 1987 کے دفاعی معاہدے کے تحت آرمینیا کے علاقوں کا دفاع کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی نگورنو کاراباخ کے معاملے پر روس نے آرمینیااورآذربائیجان کے درمیان ثالثی کرائی تھی۔