Geo News
Geo News

Time 17 نومبر ، 2021
دنیا

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق

خونریز جھڑپوں کے بعد آرمینیا اور  آذربائیجان کےدرمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور اب آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال نسبتاً بہتر ہے۔

خیال رہے کہ  آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں 15 آرمینین فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان ایک سال پہلے بھی شدید فوجی جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس وقت بھی روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کروائی تھی۔