پاکستان
Time 17 نومبر ، 2021

شہباز شریف نے ای وی ایم کو ’ایول وشیس مشین‘ قرار دیدیا

سلیکٹڈ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے: قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل
سلیکٹڈ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے: قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ایول وشیس مشین قرار دیدیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ بار بھی رات کے 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا، وہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا اسپیکر صاحب، مجھے آپ کا خط موصول ہوا، ہم نے پوری توجہ سے آپ کے خط پر غور کیا اور اس کا مکمل جواب آپ کو دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا اپوزیشن ارکان کو داد دیتا ہوں کہ وہ حکومتی دباؤ میں نہیں آئے، حکومت اور اتحادی بلز کو بلڈوزکرانا چاہتے ہیں، حکومت کے اتحادی انکاری تھے تو اجلاس کو مؤخر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ایوان اور 22 کروڑ عوام دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت اب عوام کے پاس ووٹ کے لیے نہیں جا سکتی کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ عوام ان کو ووٹ نہیں دیں گے، مشین کے ذریعے یہ سلیکٹڈ حکومت اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں دھاندلی زدہ حکومت وجود میں آئی، اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مطلب ہے ’ایول وشیس مشین‘ ہے، الیکٹرانک ووٹنگ میشن کو دھاندلی مشین بنا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :