Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل پارلیمنٹ سے منظور

حکومتی بل منظور ہونے پر وزیراعظم سمیت تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل
حکومتی بل منظور ہونے پر وزیراعظم سمیت تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیا۔

پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

حکومتی بل منظور ہونے پر ایوان میں "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان " کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں ڈویژن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب حکومتی بل پاس ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل موخر کرنے کی استدعا کی تھی جسے اسپیکر نے منظور بھی کر لیا تھا۔

مزید خبریں :