Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو: فائل
مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل مؤخر کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

بابر اعوان کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر آپ سے بات کرنا چاہ رہی ہے اس لیے اسے مؤخر کر دیا جائے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو مؤخر کر دیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ک حق سمیت متعدد بل پیش کیے جانے ہیں۔

مزید خبریں :