Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

پارلمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کی حاضری کیا رہی؟ تفصیلات جاری

اسپیکر اسد قیصر سمیت حکومت کے 178 ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے، حکومتی ذرائع— فوٹو: نیشنل اسمبلی آفیشل
اسپیکر اسد قیصر سمیت حکومت کے 178 ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے، حکومتی ذرائع— فوٹو: نیشنل اسمبلی آفیشل 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ارکان پارلیمنٹ کی حاضری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر سمیت حکومت کے 178 ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے جبکہ حکومت کے 48 سینیٹرز اجلاس میں شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کی مجموعی تعداد 226 رہی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 154 ایم این ایز اور 50 سینیٹرز اجلاس میں شریک ہوئے اور یوں یہ تعداد 204 بنتی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نوید قمر، یوسف تالپور، جام عبدالکریم، اخترمینگل، شہباز نصیربلوچ، آفرین خان، علی وزیر اور سکندرمیندھرو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :