دنیا
Time 18 نومبر ، 2021

بھارت: فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں 3 گنا اضافہ

نئی دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث بچوں میں دمے سمیت سانس کی دائمی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔

مقامی ڈاکٹرز کے مطابق 10 دنوں میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے نئی دہلی میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فضائی آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :