Can't connect right now! retry

کاروبار
18 نومبر ، 2021

ملک بھر میں سی این جی سیکٹر یکم دسمبر سے 15 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ملک بھر کے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے سی این جی اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بند کی جائے گی جبکہ برآمدی صنعتوں اور کھاد کارخانوں کو بھی بلاتعطل گیس فراہم ہوگی۔

  وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی موسم سرما میں گیس کی طلب اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جائے گی اور سی این جی سیکٹر کی گیس میں کٹوتی کی جائے گی ۔

تاہم ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو یکم دسمبر سے ڈیڑھ سے دو ماہ کیلئے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے  ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM