Time 18 نومبر ، 2021
کھیل

مارٹن گپٹل کل بھارتی سرزمین پر ویرات کوہلی سے عالمی اعزاز چھین سکیں گے؟

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں —فوٹو: فائل
مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں —فوٹو: فائل 

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارت کے ویرات کوہلی سے ایک عالمی اعزاز چھیننے کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے  مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں۔

اس وقت مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز  بنانے کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

انہوں نے 95 میچز میں 3 ہزار 2 سو 27 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل 110 میچز میں 3 ہزار 2 سو 17 رنز بنا چکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز بناکر ویرات کوہلی سے یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ  کل  رانچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :