18 نومبر ، 2021
ٹانگوں سے معذور شخص نے خود کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی ویل چیئر لفٹ بناڈالی۔
روس سے تعلق رکھنے والے ایلگژینڈر کار حادثے کے بعد ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سولرپینل کی مدد سے تیسری منزل پر جانے کے لیے ویل چیئر لفٹ بنائی۔
لیگژینڈر کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اس لیے انہوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی لفٹ تیار کی ہے تاکہ وہ کسی کی مدد کے بغیر اوپر کی منزل پر پہنچ سکیں۔