Time 18 نومبر ، 2021
پاکستان

چیئرمین نادرا نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو آئین سے غداری کے مرتکب ہونگے، احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) حکومت کی اگلی الیکشن مہم کے لیے ڈیٹا استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر چیئرمین نادرا نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو وہ آئین سے غداری کے مرتکب ہوں گے ۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکٹرانک دھاندلی کا نسخہ ہے، مشین حکومت کی نگرانی میں ہوگی، اس کے پروگرام کو ٹیمپر کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں  پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نہ کوئی قانون قبول کیا ہے نہ اسے قانون سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :