دنیا
Time 18 نومبر ، 2021

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ملکوں کی امریکی فہرست میں پاکستان بدستور شامل

امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست کا اعلان کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے مطابق پاکستان امریکی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والےممالک کی فہرست میں برقرارہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے گزشتہ روز مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست کا اعلان کیا جس میں پاکستان،روس،چین،ایران ، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان ، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹیریا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ الجیریا،کوموروس، کیوبا اور نکاراگوا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے حوالے سے خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے طالبان،الشباب،داعش بوکوحرام،حوثی،جماعت النصرالسلام ولمسلمین کوخصوصی طور پر تشویش والی تنظمیں قراردی گئی ہیں جبکہ نائجیریا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سےخارج کردیاگیا ہے۔

وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکاہر ملک میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کی وکالت کرنے کےعزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو 2018 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں :