20 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے خود پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، واپس جانے کے لیے نہیں آئے۔
منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں عزت کی نوکری کرتا تھا، عمران خان کے لیے یہاں آیا ہوں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، واپس جانےکے لیےنہیں آیا، کپتان چاہیں گے تو میں الیکشن لڑوں گا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی ہے، ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنےکا سلسلہ ختم ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان ایک نیا پروگرام لارہے ہیں، حکومت سب کے لیے 10لاکھ تک کا صحت کارڈ لےکر آرہی ہے۔