Time 22 نومبر ، 2021
کھیل

ہیڈن نے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

میتھیو ہیڈن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ ایک دلچسپ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
میتھیو ہیڈن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ ایک دلچسپ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے وہ دلچسپ اعلان کر دیا جس کے بارے میں انہوں نے گزشتہ روز بتایا تھا۔

گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر میتھیو ہیڈن کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آج رات دلچسپ اعلان کرنے جا رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا تھا کہ بتائیں یہ اعلان کیا ہو سکتا ہے۔

میتھیو ہیڈن کے گزشتہ روز کے ٹوئٹ کے بعد سے ان کے چاہنے والوں میں تجسس پیدا ہو گیا تھا کہ ہیڈن آخر ایسا کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم اب ہیڈن نے وہ دلچسپ اور اہم اعلان کر دیا ہے جس کے بارے میں ان کے مداحوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وہ 7 دسمبر  سے HAYDOS380 کے نام سے ایپ متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

ہیڈن نے اس حوالے سے اردو میں بھی ایک ٹوئٹ کیا اور مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ HAYDOS380 سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ تو آئیں اور بلا تھامیں۔

سابق آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ HAYDOS380 ایپ کو گوگل یا ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :