کھیل
Time 21 نومبر ، 2021

ہیڈن آج رات کیا خاص اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنے جارہا ہوں.—فوٹوفائل
میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنے جارہا ہوں.—فوٹوفائل

حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں   پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ  اور  سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن کی جانب سے آج رات کچھ خاص اعلان متوقع ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر  پر میتھیو ہیڈن نے  ایک پیغام کے ذریعے آج کے دلچسپ اعلان سے متعلق  مداحوں کو اطلاع دی۔

میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنے جا رہا ہوں۔

اپنے دلچسپ اعلان سے متعلق میتھیو نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے بھی سوال کیا کہ کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ وہ دلچسپ اعلان کیا ہو سکتا ہے؟

میتھیو کی ٹوئٹ  سے  ان کے  مداحوں میں تجسس بڑھ گیا اور  وہ آج رات میتھیو کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کو جاننے کے لیے بیتاب ہیں۔

دوسری جانب  انڈین پریمیئر لیگ کی کرکٹ ٹیم راجستھان رائلز کی جانب سے بھی حال ہی میں  ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کرکٹ کے ایک سابق بلے باز  جسے آپ آئی پی ایل 2022  کی آکشن (بولی) میں دیکھیں گے۔

ٹوئٹ کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  میتھیو کا آج رات کیا جانے والا دلچسپ  اعلان راجستھان رائلز کی ٹوئٹ سے منسلک ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

مزید خبریں :