کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

شاہنواز کی ڈیبیو میچ کے موقع پر کونسی خواہش پوری نہ ہوسکی؟

ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو میچ سے قبل اپنی والدہ سے بات کرتے دکھایا گیا ہے: فوٹو بشکریہ بپی سی بی
ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو میچ سے قبل اپنی والدہ سے بات کرتے دکھایا گیا ہے: فوٹو بشکریہ بپی سی بی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ڈیبیو کرنے والے بولر شاہنواز دھانی کی ایک خواہش پوری نہ ہو سکی ۔

ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو میچ سے قبل اپنی والدہ سے بات کرتے دکھایا گیا ہے۔

والدہ سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے ڈیبیو پر محسوس کی جانے والی خوشی کا اظہار کیا اور ڈھیروں دعائیں بھی لیں۔

دھانی نے کہا کہ آج میرا ڈبییو میچ ہے اور میں اتنا پرجوش ہوں کہ پوری رات مجھے نیند نہیں آئی، ملک کے لیے کھیلنے  کا ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے، مجھے آج کے دن کا انتظار تھا، میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

اس دوران دھانی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو کرتا مگر بنگلا دیش میں ہونے کی وجہ سے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہر سطح پر محنت کی ہے، لاڑکانہ کا پہلا کھلاڑی بننے جارہا ہوں، یہ میرے لیے اور لاڑکانہ کے لیے قابل فخر بات ہے، میں ڈیبیو میچ میں مین آف دی میچ بننا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :