محبوبہ کیلئے اپنے دانتوں سے بنائے گئے ہار کی حقیقت سامنے آگئی

تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شخص ایک مصری اداکار ہے جس کا نام مصطفیٰ سلیمان ال سید ہے: فوٹو غیر ملکی میڈیا
تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شخص ایک مصری اداکار ہے جس کا نام مصطفیٰ سلیمان ال سید ہے: فوٹو غیر ملکی میڈیا

کچھ روز قبل غیر ملکی میڈیا پر ایک خبر زیرِ گردش تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کیک نامی مصری نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ لیزا کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کیلئے اپنے دانتوں کو اکھاڑ کر ہار بناڈالا۔

اسی حوالے سے ایک نوجوان کی تصویر بھی وائرل تھی جس میں یہ دیکھا گیا کہ اس نوجوان کے منہ میں دانت نہیں ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں دانتوں سے بنا ہار بھی دکھایا گیا تھا۔

آخر معاملے کی حقیقت کیا تھا؟

دراصل تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شخص ایک مصری اداکار ہے جس کا نام مصطفیٰ سلیمان ال سید ہے، مصطفیٰ نے رواں برس اکتوبر میں یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اداکار  نے تصویر کے کولاج پر عربی زبان میں کیپش بھی درج کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'میں نے محبت کی خوبصورت مثال دیکھی کہ جب آپ اپنے ہی دانتوں سے ہار بناکر اس شخص کو دیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں'۔

تاہم رائٹرز نے جب اداکار سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وہ صرف ایک مذاق تھا اور یہ تصویر ایڈٹ کی ہوئی ہے۔