کھیل
Time 23 نومبر ، 2021

ڈیبیو کے بعد شاہنواز دھانی کی پہلی پوسٹ وائرل

دہانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ڈیبیو وکٹ کو خواب قرار دیا/ فائل فوٹو
دہانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ڈیبیو وکٹ کو خواب قرار دیا/ فائل فوٹو

گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر شاہنواز دھانی نے میچ کے بعد پاکستان کے  لیے کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے اپنی پہلی وکٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے  میچ ڈیبیو کے بعد اللہ کا شکر ادا کیا۔

دھانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے  ڈیبیو وکٹ کو خواب قرار دیا اور دوران میچ بنگلا دیشی مداحوں کی جانب سے پذیرائی ملنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب شاہنواز نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :