دنیا
Time 23 نومبر ، 2021

بھارتی اعزاز حاصل کرنیوالے ’ابھی نندن‘ کی سوشل میڈیا پر درگت بن گئی

صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے: فوٹو ٹوئٹر
صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے: فوٹو ٹوئٹر

27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رسوا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکومت نے اپنے تیسرے بڑے  فوجی اعزاز 'ویر چکرا' سے نواز ا ہے۔

گزشتہ روز جب یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، صارفین کی بڑی تعداد نے ابھی نندن کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیغامات شیئر کیے جس سے ابھی نندن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

اس موقع پر صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے۔

دلچسپ میمز اور تبصرے

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے چائے کے اوپر بچوں، مرد حضرات، لیجنڈز اور الٹرا لیجنڈز کی جانب سے چائے کے مطالبے پر میم شیئر کی گئی۔

خباب نامی صارف نے ایک کارٹون کی تصویر شیئر کی جسے عام طور پر میم کی دنیا میں کچھ غلط کرکے بچنے والے تاثرات دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ صارف نے اس کارٹون کو ابھی نندن سے مماثلت دی۔

سید محمد علی نے پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کو ٹرول کیا گیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی نندن کے طیارے سے ایک بھی میزائل نہیں مارا گیا جسے پوری دنیا نے دیکھا، امریکا نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی F16 طیارہ گمشدہ نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پھر کون سا طیارہ ابھی نندن نے گرایا اور کیسے؟

ثنا نامی صارف نے کاغذ کے جہاز کی تصویر شیئر کی جس پر F16 لکھا تھا، صارف نے کہا کہ بھارتی فضائیہ یہ جہاز گرانے کا دعویٰ کررہی ہے۔

یاسر اقبال نے لکھا کہ میں اس جامعہ میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں جہاں انتظامیہ تمام مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو ویر چکر ایوارڈ سے نوازتی ہے۔


مزید خبریں :