Time 23 نومبر ، 2021
کھیل

بھارتی کھلاڑیوں کیلئے حرام کھانوں پر پابندی، صرف حلال گوشت کی اجازت

بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نیا ڈائٹ پلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد تیار کیا گیا ہے:فوٹو فائل
بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نیا ڈائٹ پلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد تیار کیا گیا ہے:فوٹو فائل

حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

تاہم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :