01 نومبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں مل گیا ہے اور سورماؤں کو ان کے قد سے اونچے جملےگلے پڑگئے ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 3 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے جب کہ بھارتی ٹیم نے 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی اسے شکست ہوئی ہے۔
پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں کیویز نے 8 وکٹوں سے بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔
ورلڈکپ میں اب تک پوری بھارتی ٹیم پر پاکستان کا ایک ایک کھلاڑی بھاری رہا ہے، بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 6 چھکے مارے ہیں جب کہ پاکستان کے اکیلے آصف علی نے7 چھکے لگائے ہیں۔
بھارتی ٹیم نے پورے ورلڈکپ میں صرف 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ صرف حسن علی نے 3 کو پویلین بھیجا اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ حارث رؤف نے 6 بلےبازوں کے پرخچے اڑائے۔