Time 23 نومبر ، 2021
پاکستان

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں5 نئے قونصلیٹ کھولنےکی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان  نے مختلف ممالک میں5 نئے قونصل خانے(قونصلیٹ) کھولنے کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق نئے قونصلیٹ جرمنی، اٹلی، امریکا اور عراق میں کھولے جائیں گے، یہ مشنز میونخ، نیپلز، اٹلانٹا، نجف اورکربلا میں کھولے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےقونصلیٹ کھولنےکا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مطالبے پرکیا گیا ہے،عراق میں نئے قونصلیٹ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیےکام کریں گے،  اٹلانٹا میں نیا قونصلیٹ بین الاقوامی میڈیاہینڈلنگ اورپاکستان کےمثبت تشخص کے لیےکام کرےگا۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ ان مشنز  پر مزید انتظامی اور دیگر امور پرکام مکمل کرے گا۔

مزید خبریں :