Geo News
Geo News

Time 23 نومبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

اٹلی نے ایپل اور ایمازون پر جرمانہ عائد کردیا

اٹلی نے امریکا کی دو بڑی کمپنیوں  ایمازون اور ایپل پر 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ کردیا۔

دونوں کمپنیوں کو یورپی یونین کے بزنس قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گيا ہے۔

ایپل پر  15 کروڑ  15 لاکھ ڈالرز اور ایمازون پر 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا گيا ہے۔