Geo News
Geo News

Time 23 نومبر ، 2021
پاکستان

گوجرانوالا میں خاتون سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی

مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان خاتون کے شوہر کے قریبی رشتے دار ہیں، پولیس— فوٹو:فائل
مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان خاتون کے شوہر کے قریبی رشتے دار ہیں، پولیس— فوٹو:فائل

گوجرانوالا میں 3 افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ کینٹ کے علاقے لشکری پورہ میں پیش آیا جبکہ واقعے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اپنایاکہ ملزمان رات کو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زورپر زیادتی کی جبکہ ملزمان زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان خاتون کے شوہر کے قریبی رشتے دار ہیں جن میں سے 2 کو حراست میں لے لیا اور تیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔