کھیل
Time 24 نومبر ، 2021

پاکستانی نژاد کھلاڑی سے نسلی تعصب، مائیکل وان سے ایک اور ذمہ داری واپس لے لی گئی

بی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مایکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے ۔ —فوٹو: فائل
بی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مایکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے ۔ —فوٹو: فائل 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا۔

بی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں  شامل نہیں ہوں گے ۔

اس سے قبل بی بی سی نے مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام میں ہی اپنے شو سے باہر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مائیکل وان پر پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز  8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔

مزید خبریں :