Can't connect right now! retry

دنیا
25 نومبر ، 2021

فرانس سے برطانیہ جانے والے مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 31 افراد ہلاک

فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔ —فوٹو: اے ایف پی
فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔ —فوٹو: اے ایف پی 

فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کے  مطابق فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود  میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی حکام  مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا  ہے کہ کشتی  کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ اسمگلروں کا شکار تھے ۔

دوسری جانب مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب سے اس نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا ہے تب سے یہ  سمندری  حدود میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM