پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

ہمیں اب تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا: سابق مکین نسلہ ٹاور

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں نسلہ ٹاور کے سابق رہائشی محمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے سابق مکینوں کو اب تک ایک روپیہ تک نہیں ملا اور اب تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ بھی نہیں کیا۔

پروگرام کے دوران سابق مکین نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پیسے کس کی جانب سے دیے جائیں گے اور کتنے پیسے ملیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، بلڈنگ کو گرانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت کے باہر بانس باندھ دیے گئے ، اس کے علاوہ مزدوروں نے ڈرل اور اوزاروں سے بھی توڑ پھوڑ کی۔

مزید خبریں :