کاروبار
Time 25 نومبر ، 2021

پمپس فی لیٹر پیٹرول پر کتنا منافع لیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کےمطابق پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں  اور ڈیزل پر پمپس کا منافع فی لیٹر 3 روپے 30 پیسے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فی لیٹر پیٹرول پر پمپس کا منافع 2.75 فیصد بنتا ہے جسے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس کا منافع پونے 9روپے فی لیٹر بنے گا اور6 فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا۔

 ذرائع کا بتانا ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل پرالگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں، ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھنا ہے۔


مزید خبریں :