پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا ڈراپ سین

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قتل ہونے والی وکیل کی اسسٹنٹ کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سوتن نے قتل کروایا اور کیس میں 3 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر مجھے وقت نہیں دیتا تھا اس لیے اس کی دوسری بیوی کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کا ملازم بھی ریکی میں معاونت فراہم کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سے آلہ قتل اور رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ای وکیل کی اسسٹنٹ اسیلا سبحانی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :