کھیل
Time 25 نومبر ، 2021

حسن علی نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیا انداز اپنا لیا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا— فوٹو : فائل
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا— فوٹو : فائل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرچکا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں جن میں فاسٹ بولر حسن علی بھی شامل ہیں تاہم وہ ٹیسٹ سیریز میں ایک نئے انداز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )  نے حسن علی کی دو تصاویر جاری کی ہیں جن میں سے ایک میں حسن علی کے لمبے بار ہوا میں لہرا رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں۔

پی سی بی نے ان تصاویر کے کیپشن میں صرف اتنا ہی لکھا ہے : ’T20Is to Tests‘۔

پی سی بی کی ٹوئٹ میں کوئی واضح پیغام تو نہیں البتہ شائقین کرکٹ نے اس سے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حسن علی نے ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ چھوٹے بالوں میں نظر آئیں گے۔

شائقین کرکٹ حسن علی کے اس نئے انداز کو کافی پسند کررہے ہیں۔


مزید خبریں :