پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

پولیو کا خطرہ: ڈبلیو ایچ او کا پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنےکا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کے لیے بدستور خطرہ ہیں، پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین اور ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی سے پھیلاؤ  رکا ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین اور محروم بچے چیلنج ہیں، پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے لیے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں، افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

 خیال رہےکہ پاکستان پرپولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :