Time 25 نومبر ، 2021
پاکستان

لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ  جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ  اس کی موت گلے میں پھندا لگنے سے ہوئی،نوشین کے جسم کے بعض اندرونی اعضا مزید معائنےکے لیے بھیج دیےگئے ہیں جس کی رپورٹ بعد میں جاری کی جائےگی۔ 

متوفی ڈاکٹر نوشین کو دادو میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی افراد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل  ہاسٹل میں  نوشین کی اس کےکمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ طالبہ کی پراسرار موت کی تحقیقات میں تمام شواہد اکٹھےکرلیے ہیں، تحقیقات درست سمت میں جاری ہیں۔

مزید خبریں :