26 نومبر ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں رکنے کا نام نہیں لے رہیں اور آئے روز ان کی شادی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ اب کترینہ کو شادی میں لگائے جانے والی مہندی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اب یہ مہندی کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جبکہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ( یعنی 1لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی روپے سے زائد)ہے۔
تاہم اداکارہ سے اس مہندی کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔