’آپ کمرہ عدالت سے باہر جائیں‘، چیف جسٹس حافظ نعیم پر برہم

کراچی: چیف جسٹس پاکستان نے نسلہ ٹاور کیس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ  سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔

چیف جسٹس نے نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔

مزید خبریں :