کھیل
Time 26 نومبر ، 2021

حسن علی اور لٹن داس کی ٹیسٹ کِٹ پر بھی میمز بن گئیں

میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بنگلادیشی بلے بازوں کی عمدہ پرفامنس کی داد دیتے ہوئے نظر آئے— فوٹو: آئی سی سی
میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بنگلادیشی بلے بازوں کی عمدہ پرفامنس کی داد دیتے ہوئے نظر آئے— فوٹو: آئی سی سی

 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج پہلے روز  کا کھیل ہوا جس میں بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

لٹن داس نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بنگلادیشی بلے بازوں کی عمدہ پرفامنس کی داد دیتے ہوئے نظر آئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی اس اسپورٹس مین اسپرٹ کو شائقین کرکٹ خوب پسند کر رہے ہیں تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جو وہ باریکیاں دیکھ لیتے ہیں جو دیگر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں۔

جی ہاں جب حسن علی کی جانب سے لٹن داس کو داد دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو اس پر بھی میمز بن گئیں۔

شائقین کرکٹ نے حسن علی کی وائٹ کٹ اور بنگلادیشی بلے باز لٹن داس کی کٹ میں فرق کو محسوس کیا اور  غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ واقعی یہ ان دونوں کھلاڑیوں کی کٹس میں سفیدی کا واضح فرق ہے۔

حسن علی کی کٹ زیادہ سفید اور اجلی نظر آرہی ہے جبکہ لٹن داس کی کٹ میں پیلاہٹ اور داغ دھبے بھی نظر آرہے ہیں۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا ذریعہ مل گیا اور انہوں نے میمز بنا ڈالیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ’حسن علی کی کِٹ کو اچھے پاؤڈر سے دھویا گیا ہے اور لٹن داس کی کٹ کو عام پاؤڈر سے۔‘


مزید خبریں :