Time 26 نومبر ، 2021
پاکستان

کورونا: مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہوگی، نیا حکم نامہ جاری

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہوگی —فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو عبادت کی اجازت ہوگی —فوٹو: فائل 

محکمہ داخلہ سندھ نے مساجد میں عبادت سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں نئے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی عبادت کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ  مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مساجد کو عبادت کے لیے ہوا دار کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔

مزید خبریں :