دنیا
Time 27 نومبر ، 2021

ویڈیو: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی نماز جمعہ کے دوران ہلڑ بازی

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں جمعے کی نماز کے دوران نماز میں خلل ڈالنے کیلئے ہندو انتہا پسند ہجوم کی صورت میں آئے اور نماز کے مقام پر جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔

رپورٹس کے مطابق علاقے میں نمازِ جمعہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ وہاں ہندو انتہا پسندوں کا گروہ آن پہنچا جس نے نہ صرف نمازیوں کی نماز میں خلل ڈالنے کے لیے ہلڑ بازی کی بلکہ شدید نعرے بازی بھی کی۔

جیسے ہی نماز شروع ہوئی تو  انتہا پسندوں نے 30 میٹر سے کم کے فاصلے سے نعرے بازی شروع کردی۔

ہندو انتہا پسندوں کی اس ہلڑ بازی کے موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بن رہے اور کسی نے ان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔

مزید خبریں :