28 نومبر ، 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔
اسد عمر کا اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔