28 نومبر ، 2021
بھارتی انتہا پسندوں نے کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں نے دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شو منسوخ کرائے جبکہ بینگلورو میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔
منور فاروقی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھاکہ ' نفرت جیت گئی ، آرٹسٹ ہار گیا '۔