پاکستان
Time 29 نومبر ، 2021

لاہور فضائی آلودگی میں آج بھی سرِفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  بھی سرفہرست ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کے روز صبح کے اوقات میں  فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں لاہور  پہلے اور  کراچی  12ویں نمبر  موجود  تھا۔

 لاہور میں فضائی آلودگی  کم کرنے کے لیے آج تیسرے روز بھی اسکول بند رہیں گے جب کہ نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالا اور بہاولپور میں بھی فضائی آلودگی کازور دیکھا جا رہا ہے،  پنجاب میں فضائی آلودگی جوں کی توں ہے تاہم اس کے باوجود بھی فصلوں کی باقیات جلانے ، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے پھیلنے والا دھواں روکا نہ جاسکا ہے۔

مزید خبریں :