Time 29 نومبر ، 2021
پاکستان

ملک میں گیس کا بحران مزید شدید، کراچی میں 8 گھنٹے تک گیس کی بندش

ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گیس کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے جس کے باعث شہری ہوٹلوں سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے کئی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے گیس کی بندش کی شکایات ہیں جب کہ کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ گیس غائب ہوگئی ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بھی گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :