پاکستان
Time 28 نومبر ، 2021

ملک میں گیس بحران سنگین ہوتے ہی ہوٹلوں پر کھانے کے ریٹ بھی بڑھ گئے

ملک میں گیس بحران سنگین ہونے کے باعث کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں گھریلو صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

ایک طرف گھر میں چولہوں پر گیس دستیاب نہیں ہے تو دوسری جانب ایل پی جی سلینڈر استعمال کرنے والے ہوٹلوں نے کھانوں کے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی جنرل انڈسٹریز کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی منقطع کر دی ہے۔

گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فروخت معاہدے کے تحت دسمبر تا فروری سپلائی لازم نہیں ہے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری، کیپٹیو پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔

مزید خبریں :