29 نومبر ، 2021
معروف اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
سارہ نے انسٹا اسٹوریز کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے فلک شبیر کو نیند میں ڈیٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر ریسٹورینٹ میں ایک خاتون کی ڈمی کے ساتھ میز پر بیٹھے ہیں جب کہ سارہ خان اچانک وہاں پہنچ جاتی ہیں جس پر فلک شبیر اپنا چہرہ چھپا کر ایسے چلتے ہیں جیسے وہ نیند میں ہوں۔
سارہ اور فلک کی یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس سے صارفین خوب محظوظ ہوئے، دونوں کی ویڈیو پر مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اِن دنوں چھٹیاں گزارنے ترکی گئے ہوئے ہیں۔