دنیا
Time 29 نومبر ، 2021

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے/ فائل فوٹو
فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم پر لیٹر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم پر لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کےبعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


مزید خبریں :