گوگل، IBM، مائیکروسافٹ کے بعد ٹوئٹر میں بھی اہم ترین عہدہ بھارتی شخص کے سپرد

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے  پیر  کے روزاعلان کیا کہ شریک بانی جیک ڈورسی فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار  ہو رہے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ' میں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد سے  مزید آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے'۔ 

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر 'پراگ اگروال 'کو  کمپنی کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پراگ اگروال ایک بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں —فوٹو: فائل
پراگ اگروال ایک بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں —فوٹو: فائل 

واضح رہے کہ پراگ اگروال ایک بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

اس کے علاوہ پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ  آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)  ممبئی سے بی ٹیک  کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی  جس کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

واضح رہے کہ  پراگ سے قبل بھی کئی بھارتی  شخصیت دنیا کی معروف کمپنیوں کے  سی ای او کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔

 جن میں گوگل کے سی ای او سندر پیچائی ، معروف کمپیوٹر  ہارڈ وئیرکمپنی (IBM) کے سی ای او اروند کرشنا اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا شامل ہیں۔

مزید خبریں :