عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گزشتہ روز کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ منعقد ہوا جس میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں اداکارہ ہانیہ عامر  گلوگار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں جھومتی ہوئی دکھائی دہے رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کافی اچھے دوست تھے لیکن بعد میں ان دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بھی گردش میں رہیں۔

مزید خبریں :