30 نومبر ، 2021
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ پانچ ارب ایک کروڑ ڈالر ہوگیا۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق ملکی معیشت مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ دو ماہ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔