پاکستان
Time 30 نومبر ، 2021

نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلزکی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جی) کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔

گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب سکھرعرفان بیگ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فرمان علی، سلطان سلیم اور مسعود عالم کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔

مزید خبریں :